الیکشن کا 90 روز میں آ ئینی تقاضہ پورا نہیں کیا جا رہا، فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے یہ اصولی مؤ قف رہا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات کروائے جائیں-فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈول دیا گیا نہ ہی تاریخ کا اعلان کیا، صرف جنوری کا مہینہ بتانا کافی نہیں ہے
ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی خواہش و مشاورت کا احترام کرتے ہوئے 90 روز کے اندر الیکشن پر اتفاق کیا مگر اس آ ئینی تقاضے کو پورا نہیں کیا جا رہا۔میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے نہ ہی الیکشن شیڈول دیا گیا نہ اس کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، صرف جنوری کا مہینہ بتانا کافی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے یہ اصولی مؤ قف رہا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات کروائے جائیں، ہم نے 60 روز میں الیکشن کروانے پر بھی آمادگی ظاہر کی، الیکشن شیڈول اور اس کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان ہی آئینی طریقہ کار کا حصہ ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگران سیٹ اپ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، تعیناتیاں بھی ہو رہی ہیں، ہم عوامی حقوق کے امور کی مخالفت نہیں کرتے مگر سندھ میں ترقیاتی کام بند کرنا ناانصافی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کے ساتھیوں کی پسند نا پسند پر بیوروکریسی کی تعیناتیاں بھی شفاف انتخابات کے حوالے سے خدشات پیدا کرتی ہیں، متعدد امور پر پیپلز پارٹی کے خدشات اور تحفظات ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں