ایشین گیمز، قومی ٹینس ٹیم شرکت کیلئے چین روانہ

پاکستان ٹینس ٹیم نے حال ہی میں ڈیوس کپ میں انڈونیشیا کو شکست دی تھی-فوٹو : ٹویٹر

ایشین گیمز میں ٹینس ایونٹ اتوار سے شروع ہونے جا رہا ہے
اسلام آباد: چین میں جاری ایشین گیمز میں شرکت کے لیے قومی ٹینس ٹیم اسلام آباد سے روانہ ہوگئی۔
پاکستان کی ٹینس ٹیم میں اعصام الحق، عقیل خان، عشنا سہیل اور سارہ ابراہیم شامل ہیں۔ عقیل خان اور سارہ ابراہیم نیشنل لیول پر نمبر ون رینکنگ پر موجود ہیں۔اعصام الحق انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کے باعث چین کے شہر زو ہائی میں ہی موجود ہیں۔ اعصام الحق چین میں قومی ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے۔ایشین گیمز میں ٹینس ایونٹ اتوار سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان ٹینس ٹیم نے حال ہی میں ڈیوس کپ میں انڈونیشیا کو شکست دی تھی۔صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن سلیم سیف اللہ نے قومی ٹینس ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں