ایشین گیمزسکواش ، پاکستان نے ایونٹ میں سلور میڈل جیت لیا

تیسرے میچ میں بھارت کے ابھے سنگھ نے نور زمان کو تین ایک سے شکست دیدی

فائنل میں بھارت نے پاکستان کو دو ایک سے ہرادیا
ہانگ زو: ایشین گیمز مینز سکواش میں بھارت نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا ، فائنل میں بھارت نے پاکستان کو دو ایک سے ہرادیا ۔
ایشین گیمز 2023 میں چین کے شہر ہانگ زو میں مقابلے جاری ہیں ، ایونٹ کے پہلے میچ میں ناصر اقبال نے مہیش منگاونگر کو تین صفر سے شکست دی، دوسرے میچ میں بھارت کے سورو گھوسل نے عاصم خان کو تین صفر سے ہرا دیا۔تیسرے میچ میں بھارت کے ابھے سنگھ نے نور زمان کو تین ایک سے شکست دیدی ۔ایونٹ میں پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ بھارت پہلے نمبر کیساتھ گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہا ۔اس سے قبل پاکستان نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کو جبکہ بھارت نے ملائیشیا کو شکست دی تھی ۔واضح رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں اس سے قبل کویت، قطر، سنگاپور، نیپال اور بھارت کو شکست دی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل جکارتہ ایشین گیمز 2018ء میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں