تمباکو نوشی چھوڑنے میں ممکنہ طور پر مدد گار سبزیاں

نِکوٹین قدرتی طور پر روز مرہ کے استعمال کے پھل، سبزیوں اور دیگر غذاؤں میں موجود ہوتا ہے

تمباکو نوشی کے صحت پر مہلک اثرات سامنے آنے پر لوگوں کو یہ عادت ترک کرنے لیے زور دیا جا رہا ہے
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی تعداد کم و بیش 1.3 ارب ہے۔ متعدد مطالعوں کے بعد تمباکو نوشی کے صحت پر مہلک اثرات سامنے آنے پر لوگوں کو یہ عادت ترک کرنے لیے زور دیا جا رہا ہے۔تمباکو نوشی ترک کرنے کے خواہاں افراد اس مہلک عادت کو خیرباد کہنے کے لیےکوئی متبادل عادت یا چیونگ گم وغیرہ جیسی اشیاء کا استعمال کرتے ہیں تاکہ انہیں سیگریٹ کی طلب کم سے کم ہو۔کچھ برس قبل جرنل نکوٹین اینڈ ٹوبیکو ریسرچ میں شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا تھا کہ وہ افراد جو زیادہ پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں ان کے کم سبزی اور پھل کھانے والوں کی نسبت کم از کم 30 دن تک تمباکو نوشی کے بغیر رہنے کے امکانات تین گنا زیادہ ہوتے ہیں۔نِکوٹین قدرتی طور پر روز مرہ کے استعمال کے پھل، سبزیوں اور دیگر غذاؤں میں موجود ہوتا ہے۔ ان غذاؤں میں اس کی مقدار اتنی کم ہوتی ہے کہ ہم اس کے عادی نہیں بناتے۔نکوٹین کی یہ معمولی مقدار آنتوں سے گزر جاتی ہے اور جسم اس کو باآسانی ہضم کر لیتا ہے۔ اس کے برعکس نکوٹین کی اشیاء (نکوٹین کی ٹکیا وغیرہ) میں بھاری مقدار میں نکوٹین ہوتا ہے جو خون میں شال ہوجاتا ہے۔
روز مرہ کی وہ چھ غذائیں جن میں نکوٹین موجود ہوتا ہے ان میں

1-بینگن روز مرہ کی ان غذاؤں میں سے ایک ہے جن میں نکوٹین پایا جاتا ہے۔بینگن کا تعلق نائٹ شیڈ خاندان (تمباکو بھی اس خاندان سے تعلق رکھتا ہے) سے ہے اور اس کے ایک گرام میں 100 مائیکرو گرام نِکوٹین موجود ہوتا ہے۔ایک سیگریٹ میں موجود نِکوٹین کی مقدار 10 کلو بینگن میں موجود نِکوٹین کے برابر ہوتی ہے۔
2-آلوایک آلو میں تقریباً 15 مائیکرو گرام نِکوٹین موجود ہوتاہے۔ لیکن تیار ہوتی فصل اور سبز آلوؤں میں یہ مقدار 42 مائیکرو گرام تک بڑھ جاتی ہے۔
3-پھول گوبھی نِکوٹین کی حامل سبزیوں میں ایک پھول گوبھی بھی ہے۔ اگرچہ پھول گوبھی نائٹ شیڈ خاندان سے تعلق نہیں رکھتی پھر بھی اس کی فی گرام مقدار میں 16.8 مائیکرو گرام نِکوٹین موجود ہوتا ہے۔
4-شملہ مرچ سالن، سالاد اور دیگر کھانوں میں استعمال کی جانے والی شملہ مرچ کی ایک گرام مقدار میں 7.7 سے 9.2 مائیکرو گرام نِکوٹین موجود ہوتی ہے۔
5-ٹماٹرپودوں پر لگے کچے ٹماٹروں میں نکوٹین کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو ٹماٹر پکنے کے بعد کم ہوجاتی ہے۔ایک ٹماٹر کے فی گرام حصے میں تقریباً 7.1 مائیکرو گرام نکوٹین ہوتی ہے۔
6-چائےدنیا بھر کے مقبول مشروبات میں سے ایک چائے بھی نائٹ شیڈ خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ مختلف اقسام کی چائے کی فی گرام مقدار میں 100 سے 285 مائیکرو گرام تک کے درمیان نکوٹین موجود ہوتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں