خارکیف پر روسی میزائل حملے میں 51 افراد ہلاک

روسی میزائل حملہ یوکرین کے لوگوں کے لیے ناقابل یقین حد تک خوفناک ہے، امریکا یوکرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے-فوٹو: ٹوئٹر

کیف: یوکرین نے خارکیف پر روس کے میزائل حملے میں 51 شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ کردیا۔
یوکرین کے وزیر داخلہ ایہور کلیمینکو (Ihor Klymenko) کا کہنا ہے کہ روس نے کیفے اور سپر مارکیٹ کو نشانہ بنانے کے لیے اسکندر میزائل کا استعمال کیا۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ خارکیف کے علاقے ہروزا میں سپر مارکیٹ پر روسی میزائل حملے میں کم از کم 51 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔یوکرین کے دعوے پر روس کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم روسی حکام نے کسی بھی شہری ہدف کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ روسی میزائل حملہ یوکرین کے لوگوں کے لیے ناقابل یقین حد تک خوفناک ہے۔ امریکا یوکرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں