ایرانی صدر کا اسماعیل ہانیہ کو فون، جلد ہی مسجد الاقصیٰ میں ایک ساتھ نماز پڑھنے کا عزم
ایرانی صدر نے تمام مسلم حکومتوں پر زور دیا کہ وہ “فلسطینی قوم کی حمایت” کریں
تل ابیب اور اس کے حامی خطے میں اقوام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے ذمہ دار ہیں
تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے آپریشن طوفان الاقصیٰ کی تعریف کی۔
ایران کے صدر نے حماس کے سربراہ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اسرائیل کی جانب سے بمباری میں فلسطینیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بہت جلد ہم ایک ساتھ مسجد الاقصیٰ میں نماز پڑھیں گے۔قبل ازیں ابراہیم رئیسی نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران فلسطینیوں کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے، تل ابیب اور اس کے حامی خطے میں اقوام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے ذمہ دار ہیں اور اس معاملے میں انہیں جوابدہ ہونا چاہیے۔ایرانی صدر نے تمام مسلم حکومتوں پر زور دیا کہ وہ “فلسطینی قوم کی حمایت” کریں، حماس اور اسلامی جہاد کیساتھ شام، لبنان اور عراق سمیت ممالک میں “مزاحمت” کی کوششوں کی بھی حوصلہ افزائی کریں۔