ودیا بالن کی خفیہ بیٹی ہونے کی خبریں گرم

ویڈیو میں نظر آنے والی بچی بیٹی نہیں میری بھانجی ہے،ودیا بالن کا اپنی خفیہ بیٹی پر ردعمل- فوٹو :بھارتی میڈیا

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے اپنی خفیہ بیٹی ہونے کی خبروں تردیدکردی ۔
اداکارہ نے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی بچی میری بیٹی نہیں بلکہ میری بھانجی ہے.حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ودیا بالن کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی، یہ ویڈیو ائیرپورٹ پر بنائی گئی تھی۔وائرل ویڈیو میں اداکارہ ودیا بالن کے ہمراہ ایک بچی بھی موجود تھی جسے ودیا بالن گلے لگا رہی تھیں۔
https://www.instagram.com/reel/CyDlyhqPpaH/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بھارتی میڈیا نے اس بچی کو ودیا بالن کی بیٹی قرار دیا تھا جس کے بعد صارفین حیرت زدہ ہوگئے تھے کہ اداکارہ نے اپنی بیٹی کو اب تک خفیہ کیوں رکھا۔تاہم، اب ودیا بالن کی جانب سے اس ویڈیو پر ردعمل سامنے آیا ہے، اداکارہ نے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی بچی میری بیٹی نہیں بلکہ میری بھانجی ہے۔ودیا بالن نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اُن کی بہن کے ہاں جڑواں بچے ہوئے تھے، ایرا اور روحان، ویڈیو میں موجود بچی ایرا تھی جسے سب نے اُن کی بیٹی کہا۔واضح رہے اداکارہ ودیا بالن اور پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور دسمبر 2012ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور انہیں بالی ووڈ کا کامیاب جوڑا سمجھا جاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں