پاکستان کو موقع ملا مگر ٹیم کے پاس ٹیلنٹ نہیں، شعیب اختر

-فوٹو: فائل
راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت کے ہاتھوں شکست پر بابر الیون کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
شعیب اختر نے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست پر اپنی ویڈیو جاری کی اور کہا کہ اتنی زبردست بیٹنگ پچ پر بڑا اسکور کرنے کا موقع پاکستانی ٹیم نے ضائع کیا۔ ٹیم کو بہت اچھا موقع ملا مگر اس کے پاس ٹیلنٹ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بڑا سکور نہیں کرسکے جو بہت مایوس کن ہے، بھارت نے زبردست بولنگ کی اور روہیت شرما نے بھی عمدہ کپتانی کا مظاہرہ کیا۔شعیب اختر نے مزید کہا کہ روہت نے میچ کے لیے زبردست بولرز کا انتخاب کیا۔
What a waste of opportunity on a great batting wicket. Disappointed. Very disappointed. pic.twitter.com/2EnC1z9zni
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 14, 2023
واضح رہے کہ ہفتہ کو بھارتی شہر احمد آباد میں ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے بدترین شکست دی۔