جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کیسے کریں، 6 آسان طریقے
لیسٹرول ہماری شریانوں میں جمع ہو سکتا ہے اور خون کی نالیوں کو تنگ کر سکتا ہے-فائل :فوٹو
اضافی کولیسٹرول صحت کی مختلف پیچیدگیوں کی راہ ہموار کر سکتی ہے،ماہر غذائیت لونیت بترا
خراب کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) کی سطح ہر عمر کے گروپوں میں عام ہوگئی ہے۔ جب ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے تو یہ صحت کی مختلف پیچیدگیوں کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔اضافی کولیسٹرول ہماری شریانوں میں جمع ہو سکتا ہے اور خون کی نالیوں کو تنگ کر سکتا ہے۔ یہ تنگی خون کے بہاؤ کو محدود کرتی ہے جس کے نتیجے میں دل کی بیماری، دل کے دورے اور فالج کا خطرہ کافی بڑھ جاتا ہے۔صحت مند سطح کے اندر کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنا اور ان کو منظم کرنا بہت ضروری ہے۔ ماہر غذائیت لونیت بترا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے بارے میں عملی مشورے پیش کیے ہیں جس میں تمباکو نوشی چھوڑنا، صحت مند چکنائی کا استعمال اور باقاعدگی سے ورزش کرنا شامل ہے۔ یہ سب کولیسٹرول کی سطح کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے اور کم کرنے میں معاون ہیں۔
کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے لیے ماہرین کی جانب سے آسان تجاویز
1) صحت بخش چکنائی کا انتخاب کریں
2) اپنی خوراک میں فائبر کی مقدار کو فروغ دیں
3) اپنی خوراک میں اومیگا تھری سے بھرپور غذائیں شامل کریں
4) باقاعدگی سے ورزش کے ساتھ متحرک رہیں
5) اپنے وزن کا صحت بخش انتظام کریں
6) تمباکو نوشی بالکل ترک کردیں