اٹک میں سالانہ نیزہ بازی کے مقابلے

نیزہ بازی کے مقابلوں میں گھوڑوں نے ڈھول کی تال پر رقص بھی کیا-فائل:فوٹو

اٹک: جنڈ میں سالانہ نیزہ بازی کے مقابلوں میں 63 کلبوں نے شرکت کی
تفصیلات کے مطابق اٹک کی تحصیل جنڈ میں منعقدہ ہونیوالے سالانہ نیزہ بازی کے مقابلوں میں پاکستان بھر سے 63 کلبوں نے شرکت کی جس میں 200 گھوڑ سواروں نے حصہ لیا۔نیزہ بازی کا مقابلہ دیکھنے کے لیے دور دراز سے شائقین نے بھرپور شرکت کی ، گھوڑ سواروں نے اپنی فنی مہارت سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد وصول کی۔مزید برآں نیزہ بازی کے مقابلوں میں گھوڑوں نے ڈھول کی تال پر رقص بھی کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں