عوام نے موقع دیا تو پھر پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے، اسحاق ڈار

نوازشریف کاپاکستان آکرملک سےباہرجانےکاپروگرام نہیں تاہم بیرون ملک جانےکی ضرورت پڑی توجائیں گے، سابق وزیر خزانہ

معیشت کو ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے،ہمارے 16 ماہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے تھے، پچھلی حکومت ایک سو منزلہ عمارت میں آگ لگا گئی تھی، وہ آگ 98 ویں منزل تک پہنچ چکی تھی، سابق وفاقی وزیر خزانہ
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عوام نے موقع دیا تو پھر پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے۔اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پانامہ ایک ڈرامہ تھا، ایک بندے کو ملک پر مسلط کرنا تھا وہ کر دیا گیا، 24 ویں معیشت کو 47 ویں معیشت بنا کر ملک کا بیڑا غرق کیا گیا، ۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے ن لیگ کو دوبارہ منتخب کیا تو ہمارا معاشی پلان وہی ہوگا جو ماضی میں تھا، ہمارے 16 ماہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے تھے، پچھلی حکومت ایک سو منزلہ عمارت میں آگ لگا گئی تھی، وہ آگ 98 ویں منزل تک پہنچ چکی تھی۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز تو پہلے ہی بری ہوچکی ہیں، نوازشریف کے کیس کے بھی اب تمام شواہد آچکے ہیں، نوازشریف کے خلاف جھوٹے مقدمات تھے، انشاء اللہ وہ بھی سرخرو ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نےمزید کہا ہے کہ ملک کودومنٹ میں ٹھیک نہیں کیاجاسکتا، ملک کوٹھیک ہونےمیں10سے15سال لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام نےنوازشریف کومنتخب کیاتوعوام کوریلیف کیلئےمعاشی پلان موجودہے، ہماری حکومت کے16ماہ نےپاکستان کوسری لنکانہیں بننےدیا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےخلاف دونوں کیسزفراڈہیں، پاناماکاڈرامہ تھااس میں کچھ آج تک ثابت نہیں ہوا، نوازشریف اپنےخلاف مقدمات میں سرخروہوں گے، مریم نوازبری ہوچکی ہیں،نوازشریف علاج کیلئےباہرتھے،وہ فیصلہ بھی کلیئرہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جج ارشدملک ودیگرکےبیانات کےبعدتمام صورتحال واضح ہوچکی، نوازشریف کاپاکستان آ کرملک سےباہرجانےکاپروگرام نہیں، نوازشریف پاکستان رہنےآرہےہیں تاہم بیرون ملک جانےکی ضرورت پڑی توجائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں