اشتعال انگیز گفتگو کیس،مریم اورنگزیب نے بریت کی درخواست دائر کردی

مریم اورنگزیب نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی-فوٹو:فائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے اشتعال انگیزگفتگو کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کیس کی سماعت کی۔ مریم اورنگزیب نے بریت کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو سے متعلق کوئی کردار نہیں ہے اور نہ ہی گفتگو کی ذمہ دار ہوں۔مریم اورنگزیب نے عدالت سے بریت کی درخواست منظورکرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔ مریم اورنگزیب کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں