لاس اینجلس میں جنونی شخص کی ساس،بیوی اور5 بچوں کو قتل کرکے خودکشی
لاس اینجلس،امریکا میں ایک جنونی شخص نے فائرنگ کرکے بیوی بچوں سمیت 7 افراد کو قتل کرکے اسی بندوق سے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق لاس اینجلس میں پولیس کو ایک گھر سے 8 لاشیں ملی ہیں۔لاشیں 4 سے 17 سال کے 5 بچوں، ایک مرد اور دو خواتین کی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی موت گولی لگنے سے ہوئی تھی اور قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی مرد کی لاش کے قریب سے ملا۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چل ہے کہ قاتل اور مقتول بیوی کے درمیان طلاق کا معاملہ چل رہا تھا۔ مقتولہ بیوی اپنی ماں اور 5 بچوں کے ہمراہ رہ رہی تھیں۔
واقعے کے روز قاتل شوہر بندوق لیکر آتا ہے اور بیوی سے تلخ کلامی پر بیوی، اس کی ماں اور پانچ بچوں کو گولیاں مار کر قتل کردیتا ہے اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتا ہے۔
Load/Hide Comments