آسٹریلوی بلے باز میکسوئل نے ورلڈکپ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 399 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو 400 رنز کا ہدف دیا -فوٹو: کرک انفو
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ورلڈکپ میچ میں 40 گیندوں پر سنچری اسکور کی
نئی دہلی: آسٹریلوی بلے باز میکسوئل نے نیدر لینڈز کے خلاف ہونے والے میچ میں ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے نئی دہلی جیٹلی اسٹیڈیم کے میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ 2023ء کے 24ویں میچ میں 40 گیندوں پر دھواں دھار اننگز کھیل کر سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔اس سے قبل تیز ترین سنچری کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرم کے پاس تھا جنہوں نے سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔واضح رہے کہ ورلڈکپ کے چوبیسویں میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو جیت کیلیے 400 رنز کا ہدف دیا ہے۔