پانچویں کومبیکس ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ کیروگی ایونٹ ، پاکستان نے امریکہ کو ہرا کرگولڈ میڈل جیت

87- میں پاکستان کے اختشام الحق نے ورلڈ رینکنگ نمبر 13 امریکہ کے مچل روڈریجز کو 2-0 ہرا کرگولڈ میڈل جیت لیا-فوٹو:جاگیرنیوز

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پانچویں کومبیکس ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ کیروگی ایونٹ کے پہلے دن چھ مختلف ویٹ کیٹیگری کے مقابلے منعقد ہوئے مردوں کی -68 کے جی میں کھیلے گئے فائنل میں کروشیہ (Croatia) کے لیون گلاسنووچ (Leon Glasnovic) نے افغانستان کے زین حکمت اللہ کو 2-0 سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا قازقستان کے بیکسلٹن موسی خان (Bexultan Mussa Khan) نے برونز جبکہ قازقستان کے ہی ایلڈر بیریمنے (Elder Birimbay) نے فورتھ برونز اپنے نام کیا مردوں کی -74کیٹیگری کے فائنل میں ازبکستان کے نجم الدین کوسمخوجیو (Najmiddin Kosimkhojiev) نے افغانستان کے اومدسہک (Omid Sahak) کو 2-0 سے ہرا کر سونے کاتمغہ اپنے نام کرلیا جارڈن کے محمد اوتھمان (Muhammad Othman) نے برونز اور پاکستان کے محمودخان نے فورتھ برونز حاصل کیا 87- میں پاکستان کے اختشام الحق نے ورلڈ رینکنگ نمبر 13 امریکہ کے مچل روڈریجز (Michael Rodriguez ) کو 2-0 ہرا کرگولڈ میڈل جیت لیا قازقستان کے نربل یرسلینو (Nurbul Yersaiynov) نے برونز اورپاکستان کے محمد عدنان نے فورتھ برونز حاصل کیا خواتین کی -49 کیٹیگری کے فائنل میں انڈونیشیا کی نی کادک ہینی (Ni Kadek Heni) نے نیپال کی انجلی تامنگ (Anjali Tamang) کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا افغانستان کی زرغنہ نوری نے برونز جبکہ پاکستان کی شیزہ جواد نے فورتھ برونز جیتا خواتین کی 57- کیٹیگری کے فائنل میں قازقستان کی ماریہ سیووستیانوا (Mariya Sevostyanova) نے پاکستان کی نوررحمان کو2-0 سے ہرا کر سونے کاتمغہ جیتا پاکستان کی سبیرا بی بی نے برونز اور قازقستان کی آرالم (Ara Liym ) نے فورتھ برونز ج اپنے نام کیا خواتین کی73- کے جی میں برطانیہ کی لورن ولیمز (Lauren Williams) نے اپنی ہم وطن ایملی سدرلینڈ (Emlly Sutherland) کو 2-0سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا پاکستان کی بشری زبیری نے برونز جبکہ قازقستان کی ڈیانا (Diana Absenova) کیخلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کر کے سونے کا تمغہ حاصل کیا

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں