ورلڈکپ، فخر زمان نے پاکستان کیلئے تیز ترین سینچری بناڈالی

-فوٹو: کرک انفو
قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے تیز ترین سینچری بناڈالی۔
بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف فخر زمان نے 63 گیندوں پر سینچری اسکور کی۔
اوپنر نے 9 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے۔اس سے قبل ورلڈکپ 2023ء میں آسٹریلیا کے گلین میسکویل نے 40، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم نے 49، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے 59 جبکہ جنوبی افریقا کے ہی ہینرچ کلاسن نے 61 گیندوں پر سینچریاں اسکور کی تھیں۔
Load/Hide Comments