صبا شمیم جدون کی پاکستانی کھلاڑیوں کو پومزے ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد

اس کامیابی کا کریڈٹ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے،صدرویمن ونگ

پیر س (سپورٹس ڈیسک) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (ویمن ونگ) کی صدر میڈم صبا شمیم جدون کی پاکستانی کھلاڑیوں کو ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے پومزے ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے جبکہ سعودی عرب اور نیپال کی ٹیموں نے پومزے کے ایونٹ میں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس کامیابی کا کریڈٹ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ اور ان کی ٹیم کو دیتے ہوئے کہا کہ جن کی کوششوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کیں۔ ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے پومزے ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 33 میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جن میں 14 سونے، 4 چاندی اور 15 کانسی تمغے شامل ہیں اور اسی طرح سعودی عرب نے سونے اور چاندی کا ایک، ایک تمغہ، کانسی کے دو تمغے حاصل کئے۔ جبکہ نیپال نے سونے کا واحد تمغہ جیتا۔ چیمپئن شپ میں 26 ممالک کے ساڑھے چار سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں پاکستان سمیت، افغانستان، بحرین، برازیل، مصر، جرمنی، برطانیہ، انڈونیشیا، ایران، عراق، اردن، قازقستان، کویت، نیپال، نیدرلینڈز، عمان، فلسطین، کوریا، سعودی عرب، سربیا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات ڈیلیو ٹی ریفوئزی اور ازبکستان شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں