یورپ کو گیس فراہم کرنیوالی پائپ لائن کی تباہی میں یوکرین کے ملوث ہونے کا انکشاف

گیس پائپ لائن دھماکوں میں امریکہ کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا ، امریکہ کی طرف سے روس پر ذمہ داری عائد کی گئی تھی-

نیویارک: یورپ کو روس سے گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن کی تباہی میں یوکرین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
امریکی اور جرمن میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ گیس پائپ لائن کی تباہی میں یوکرین کی سپیشل فورس کا کمانڈر ملوث تھا، یوکرین کی ٹیم نے ہی کشتی کرائے پر لی اور دھماکا خیز مواد پہنچایا۔اس سے قبل گیس پائپ لائن دھماکوں میں امریکہ کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا جبکہ امریکہ کی طرف سے روس پر ذمہ داری عائد کی گئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں