امریکا کا جنگی طیارہ بحیرہ روم میں گرکر تباہ

روم :امریکا کی یورپی کمانڈ نے کہا ہے کہ ایک امریکی جنگی طیارہ مشرقی بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کمانڈکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ تربیتی آپریشنز کے دوران گر کر تباہ ہوا، طیارے کے گرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم فی الحال کسی تخریبی کارروائی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔کمانڈ نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے احترام میں طیارے کے عملے کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی جائیں گی ، فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ طیارہ کس فوجی سروس کا تھا۔
Load/Hide Comments