اسرائیل کا بفر زون پر قبضہ شامی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے: سعودی عرب Published On 10 December,2024 08:43 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button نیویارک: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے کہا ہے کہ اسرائیل کا بفر زون پر قبضہ شام کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے متراف ہے۔ شام کی صورتحال پر غور کیلئے روس کی درخواست پر سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس ہوا جس میں شام میں باغیوں کے کنٹرول کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اسرائیلی مندوب نے سلامتی کونسل کو ایک خط میں لکھا کہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی اقدامات محدود اور عارضی ہیں، اسرائیل شام کے مسلح گروہوں کی لڑائی میں مداخلت نہیں کر رہا، ہمارے اقدامات اپنی سکیورٹی کیلئے ہیں۔ اجلاس میں سعودی عرب نے کہا کہ اسرائیل نے بفر زون پر قبضے سے شام کی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فاتح شامی قوتوں کا ایران کے ساتھ رویہ، شام اور تہران کے درمیان تعلقات کا تعین کرے گا۔ خیال رہے کہ بشارالاسد اقتدار کے خاتمے کے بعد سابق شامی صدر اوران کے خاندان کو روسی صدرپیوٹن نے ماسکو میں پناہ دی ہے جبکہ ایرانی حکومت نے بھی نئی شامی قیادت سے رابطے کیے ہیں۔ کینیڈا نے بشارالاسد حکومت کے خاتمے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریا اور یونان نے شامی پناہ گزینوں کی درخواستوں پر کام روک دیا ہے۔ حماس نے شامی عوام کو آزادی اور انصاف کی جدوجہد میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے جبکہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے شام میں تبدیلی کو خطرناک قرار دیا ہے۔

اجلاس میں سعودی عرب نے کہا کہ اسرائیل نے بفر زون پر قبضے سے شام کی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے نیویارک: (جاگیر نیوز) سعودی ..مزید پڑھیں