QOMINEWS OFFICIAL
24K followers
TODAY
اسموگ : پنجاب حکومت نے اکتوبر تا دسمبر شادیوں پر پابندی کی تجویز پیش کردی
حکومت چاہے تو ون ڈش کے ساتھ شادیوں پر تین کے بجائے صرف ایک فنکشن کی اجازت دی جائے، لاہور ہائی کورٹ
لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کے لیے تیار کردہ پالیسی لاہور ہائی کورٹ کے سامنے پیش کردی، ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ آئندہ سال سے شہریوں کو پابند کریں گے کہ وہ اکتوبر سے دسمبر تک شادیاں نہ کریں۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ میں بتایا ہے کہ اسموگ کے تدارک کے لیے پالیسی تیار کرلی ہے، پہلی بار بجٹ بھی مختص کیا ہے، آئندہ سال سے شہریوں کو پابند کریں گے کہ وہ اکتوبر سے دسمبر تک شادیاں نہ کریں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس حکومت نے سابق حکومتوں سے زیادہ اچھے کام کیے ہیں، پالیسی اچھی ہے باقی اضلاح میں بھی عمل درآمد کروائیں، کاشتکاروں میں سپر سیڈر تقسیم کرنا حکومت کا اچھا قدم ہے…
Read more
8:39 pm8:39 pm
بلاول کا اسموگ سے پریشان پاکستانیوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ
میرے پاکستانیوں کراچی آجاؤ، بلاول بھٹو کا ایکس پر پیغام
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے دیگر شہروں میں اسموگ سے پریشان شہریوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر جاری بیان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے شہروں میں آلودگی کی تفصیل بھی شیئر کی۔جس میں بڑے شہروں میں اے کیو آئی پوائنٹس کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اسموگ اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ خلا سے بھی نظر آنے لگی ہے، شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہےجب کہ موٹرویز کو بھی مختلف مقامات پر ٹریفک کو بند کرنا پڑ رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے
https://whatsapp.com/channel/0029VaDEkW047Xe8IUIpit1J9:01 pm
9:01 pm
وزارت مذہبی امور کا انٹرنیٹ، سوشل میڈیا سے فحش مواد ہٹانے کیلئے پی ٹی اے کو پھر خط
وزارت مذہبی امور نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے فحش مواد ہٹانے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ایک بار پھر خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا شمار سب سے زیادہ فحش مواد دیکھنے والے ممالک کی فہرست میں آتا ہے، جو انتہائی خطرناک ہے، اس طرح کے فحش مواد کے سوشل میڈیا پر موجودگی کے معاشرے پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
خط کے متن کے مطابق سپریم کورٹ کے جنوری 2016، مئی 2016 اور مارچ 2018 کے احکامات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ایسے مواد کو ہٹانے کے اقدامات کیے ہیں، لیکن اس کے باوجود مشاہدہ کیا گیا ہے کہ فحش اور توہین مذہب پر مبنی مواد اب بھی متعدد آن لائن پلیٹ فارم پر قابل رسائی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے فحش مواد کے سوشل میڈیا پر موجودگی …
Read more
9:09 pm9:09 pm
1:07
اچھی بات ہوتی بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلتی، امید ہے جلد ایسا وقت آئے گا، نواز شریف
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جینیوا سے ہم لندن پہنچے ہیں، الحمداللّٰہ سب خیریت ہے، پاکستان امریکا تعلقات اچھے رہے ہیں اور اچھے رہنے چاہئیں، پاکستان کے تعلقات ہمسایوں کے ساتھ بھی اچھے ہونے چاہئیں، بھارت کی ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے تھا۔
ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ پورا ملک دیکھنا چاہتا ہے ڈیڑھ ارب درخت، 50 لاکھ نوکریاں کہاں ہیں، 300 ڈیم کہاں ہیں، ہمیں تو کچھ نظر نہیں آتا، کوئی ایک منصوبہ بتا دیں جس کا انہوں نے سنگ بنیاد رکھا ہو یا افتتاح کیا ہو۔
نواز شریف نے کہا کہ افسوس ناک ہے کہ ایک پارٹی نے بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد رکھی، بدتمیزی کا کلچر انہوں نے اپنی حکومت میں بھی پروموٹ کیا اور اپوزیش میں اس سے بھی زیادہ پروان چڑھایا۔
قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ گاڑیوں کے پیچھے پیچھے بھاگ رہے ہیں تعاقب کر رہے ہیں انڈے پھینک رہے ہیں، آپ کی قسمت میں احتجاج لکھا ہے تو اچھی طرح سے کرو، لڑکوں کو گاڑیوں کے پیچھے لگا دیا ہے کہ تعاقب کرو اور گندے نعرے لگاؤ ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اچھی بات ہوتی بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلتی، امید ہے جلد ایسا وقت آئے گا۔
نواز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ماضی کے تعلقات سدھارنے کی ضرورت ہے، اچھی بات ہوتی بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلتی، امید ہے جلد ایسا وقت آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ماضی میں تعلقات اگر بگڑے ہیں تو انہیں سنوارنے کی ضرورت ہے، بھارت کے ساتھ تعلقات سنوارے جا سکتے ہیں مجھے کوئی مشکل نظر نہیں آتی، ہمیں کسی سے تعلقات خراب رکھ کے کرنا کیا ہے؟
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے
https://whatsapp.com/channel/0029VaDEkW047Xe8IUIpit1J9:44 pm
9:44 pm



