امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، جوہری اثاثوں سے متعلق جوبائیڈن کے الزامات مسترد

اسلام آباد: امریکی صدر جوزف بائیڈن کی طرف سے پاکستان کے جوہری اثاثے سے متعلق دیئے گئے بیان کے بعد پاکستان نے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے الزامات مسترد کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، امریکی صدر بائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے وضاحت طلب کی گئی، امریکی سفیر کو پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھی تھمادیا گیا۔ اور امریکی صدر کے الزامات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیکر مسترد کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دفترخارجہ میں جاری اجلاس کے دوران امریکی سفیر کو طلب کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں دفترخارجہ حکام کی جانب سے امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے ایٹمی اثاثہ جات، کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام مکمل طور پر محفوظ ہیں، پاکستان نیوکلئیر پروگرام باقاعدہ طور پر آئی اے ای اے اور عالمی معیارات کے مطابق ہے، امریکا بھارت کے غیر محفوظ ایٹمی و میزائل پروگرام پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں، امریکی صدر کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں