اے این ایف کی مختلف کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد

کراچی: انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے پاکستان بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی۔
نیوز کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے مشکوک لگنے پر بحرین جانے والے مسافر کو چیک کیا تو مُلزم کے پیٹ سے 73 ہیروئین سے بھرے کیپسول برآمد ہوئے. جبکہ دبئی جانے والے ملزم کے پیٹ سے 86 منشیات بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔
ترجمان اے این ایف نے ایک بیان میں کہا کہ برآمد شدہ کیپسولز میں 69 ہیروئن جب کہ 17 کیپسولز آئس کے ہیں۔
ترجمان نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ انسداد منشیات فورس نے یونیورسٹی روڈ پشاور پر کارروائی کرتے ہوئے کار سے 15 کلو 600 گرام چرس برآمد کی اور مانسہرہ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جانب ساہیوال کے رہائشی ملزم کے گھر سے بھاری مقدار میں منشیات تحویل میں لی گئی جس میں 44 کلو 400 گرام افیون ،2 کلو ہیروئن ،14 کلو 400 گرام چرس اور 200 گرام آئس شامل ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

114 تبصرے “اے این ایف کی مختلف کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد

اپنا تبصرہ بھیجیں