دکانیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہیں، تاجر برادری

کراچی: تاجر برادری نے مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوے ایک پریس کانفرنس دوران تاجر راہنما
جمیل پراچہ نے کہا کہ ہم نے دس بجے تک دکانیں اور بارہ بجے تک شادی ہال بند کرنے کی تجویز دی تھی لیکن ہماری نہیں سنی گئی، ہمیں احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے، یہ ہمارا سیزن ہے، معیشت وینٹی لیٹر پر ہے ایسے فیصلوں سے معیشت تباہ ہو جائے گی، حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
شرجیل گوپلانی نے کہا کہ پورٹ پر کنٹینر پر ڈیمیجنگ کی مدد میں لاکھوں ڈالز باہر جا رہے ہیں مگر ہمیں ڈالرز نہیں دیے جا رہے، بلکہ زبردستی امپورٹرز کے اکاؤنٹس سے پیسے نکالے جا رہے ہیں، ہماری دکانیں بند ہو گئیں تو بے روزگاری بڑھ جائے گی، اگر زبردستی فیصلہ تھوپا گیا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔
عتیق میر نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ مسترد کرتے ہیں، اگر زبردستی دکانیں بند کرائی گئیں تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا، جس حکومت کے پاس وزرا نہیں وہ بہتر فیصلے کیسے کر رہے ہیں، وزیر دفاع توانائی کے فیصلے کر رہا ہے، مراعات یافتہ طبقے کی مراعات حکومت کیوں ختم نہیں کر رہی، وزرا غیر ضروری غیر ملکی دورے ختم کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں