برٹش جونیئر سکواش،قومی کھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکردگی کا سلسلہ جاری

برمنگھم ، برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نعمان خان، احمد ریحان خلیل، حمزہ خان اور ماہ نور علی نے مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں کامیابی سمیٹ کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ کی انڈر 13 بوائز کیٹگری میں پاکستان کے نعمان خان نے مصر کے یاسین بیومی کو سخت مقابلے کے بعد 9-11 ، 11-9 ، 7-11 ، 11-8 اور 6-11 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، اسی کیٹگری کے ایک اور میچ میں پاکستان کے احمد ریحان خلیل نے انگلینڈ کے علی خلیل کے خلاف بآسانی 9-11 ، 7-11 اور 9-11 سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
انڈر 19 کیٹگری میں پاکستان کے حمزہ خان نے فرانس کے لازلو گوڈی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-11 ، 9-11 اور 5-11 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا ئی۔
گرلز انڈر 11 کیٹگری میں پاکستان کی ماہ نور علی نے امریکا کی لینن ویلچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8-11 ، 7-11 اور 9-11 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں