انجری کے باعث محمد نواز کی چوتھے ون ڈے میں شرکت مشکوک

فوٹو فائل

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کی انگلی میں ممکنہ فریکچر کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی۔وہ تیسرے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے، متاثرہ انگلی میں فریکچر کے خدشے کے پیش نظر محمد نواز کو فوری طور پر مقامی ہسپتال میں ایکسرے کیےگئے تھے۔
ویب نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا چوتھا میچ جمعہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،5 میچز کی سیریز میں پاکستان مسلسل پہلے تینوں میچز جیت کر 0-3 کی سبقت سے سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے۔
پاکستان نے گزشتہ روزمیچ میں 26 رنز سے کامیابی حاصل کرکے 12 سال کے بعد نیوزی لینڈ کےخلاف ون ڈے سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
دریں اثناء جمعرات کو دونوں ٹیموں نے آرام کیا اور بیشتر وقت مقامی ہوٹل میں گزارا، جمعہ کو کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز کی شمولیت مشکوک ہے۔ وہ تیسرے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے، متاثرہ انگلی میں فریکچر کے خدشے کے پیش نظر محمد نواز کو فوری طور پر مقامی ہسپتال میں ایکسرے کیےگئے تھے۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق محمد نواز کی ڈاکٹرز مسلسل نگہداشت کر رہے ہیں جب کہ چوتھے میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ ٹاس سے قبل ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں