پاکستانی گلوکارہ نوریمہ ریحان کنگ چارلس کی تاجپوشی کے کنسرٹ میں پرفارم کریں گی
(فوٹو؛ انسٹاگرام)
ہنزہ:(ویب نیوز) پاکستانی گلوکارہ نوریمہ ریحان برطانیہ کے کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کے بعد اتوار کو ونڈسر کیسل میں ہونے والے کورونیشن کنسرٹ میں پرفارم کریں گی۔
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نوریمہ ریحان نے سوشل میڈیا پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ انہیں برطانیہ کے بادشاہ کی توجپوشی کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع مِلا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Noorima Rehan (@noorimarehan)
اپنی پوسٹ کی کیپشن میں نوریمہ نے لکھا کہ ’میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ میں برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ کی تاجپوشی کے کنسرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہی ہوں۔‘
اس شاندار کنسرٹ میں لیونل رچی، کیٹی پیری اور گلوکار اینڈریا بوسیلی سمیت دیگر عالمی شہرت یافتہ گلوکار بھی بھی پرفارم کریں گے۔
Load/Hide Comments