’’جوان‘‘کا ٹیزر جاری فلم 7 ستمبر کو ریلیز ہو گی، شاہ رخ خان کے اعلان نے شوبز انڈسٹری کو ہلادیا
فوٹو:فائل
ممبئی: (ویب نیوز)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ اپنی متعدد ریلیز تاریخوں کی وجہ سے بالی وڈ انڈسٹری میں کئی بار ہلچل مچا چکی ہے اور بالآخر اس کی ریلیز کی تاریخ دو جون 2023 مقرر کی گئی تھی۔
اب شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر فلم کی ریلیز کیلئے نیا اعلان کرکے انڈسٹری کی مارکیٹ کو دوبارہ ہلا دیا ہے اور ’جوان‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فلم اب 7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
کنگ خان کے اعلان کے بعد پروڈیوسر فرحان اختر اور رتیش سدھوانی نے اپنی فلم ’فکرے 3‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے اسے نومبر تک لے گئے ہیں۔
ٹریڈ تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق ’جوان‘ کی ریلیز میں تبدیلی نے انڈسٹری کو ہلا دیا ہے اور اجے دیوگن کی فلم ’میدان‘ کیلئے بھی ریلیز کی نئی تاریخ سامنے آنے والی ہے۔
ترن آدرش کے مطابق آنے والے دنوں میں بالی وڈ کی متعدد فلموں کی ریلیز تاریخیں تبدیل کی جائیں گی اور کوئی پروڈیوسر بھی شاہ رخ کی ’جوان‘ سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔
سینئر تجارتی تجزیہ کار گرش وانکھیڈے کا کہنا ہے کہ ’پٹھان‘ کی بے پناہ کامیابی نے بھی متعدد فلموں کو ری شیڈول کردیا ہے اور لوگ شاہ رخ کی نئی فلم کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔