پی سی بی ینگ ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانے کیلۓ کلبوں کو مضبوط کرے، طارق سرور

میرٹ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جو میرٹ پر پورا اترے گا وہی ٹیم میں کھیلے گا،ایسوسی ایشنز میں چیک اینڈ بیلنس کا حامی ہوں-فائل فوٹو
انٹرویو :محمد اقبال ہارپر

رحیم یار خان: میرا زندگی بھر کا اصول ہے کہ میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرناجو لڑکا میرٹ پر پورا اترے گا وہ ضرور کھیلے گا،ہماری پرفارمنس ہی زندگی کا سرمایہ ہے پی سی بی کے موجودہ سیٹ اپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں.
ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور معروف کرکٹ آرگنائزر طارق سرور نے انٹرویو دیتے ہوۓ کہا کہ کرکٹ کے فروغ اور ینگ ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور اس کو منظر عام پر لانے کیلۓ انشاءاللہ تمام ایسوسی ایشنز پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایات کی روشنی میں شانہ بشانہ چلیں گی۔ گراس روٹ لیول پر ینگ ٹیلنٹ کو اچھی طرح گروم کرنےاور پروموٹ کرنے کے لۓ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کلبوں کو مضبوط کرنا پڑے گا کیونکہ کلب کرکٹ ہی ٹیلنٹ کی نرسری ہے اور پی سی بی کی بھرپور معاونت سے ہی ٹیلنٹ نکھر کر منظر عام پر آۓ گا۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی آئین کی بحالی سے انشاءاللہ گراؤنڈز آباد نظر آئیں گے،25 کروڑ کی آبادی میں صرف 6 ٹیمیں بنا کر ملک و قوم سے بہت بھیانک مذاق کیا گیا۔
آئین کی بحالی سےاب پھر سے اڑھائی تین سو ٹیمیں جب میدانوں میں اتریں گی تو تمام چہرے کھل اٹھیں گےپرائم منسٹر نے آئین بحال کر کے پاکستانی کرکٹ پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ دوسری طرف ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ،ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن انتخابات تقریبا مکمل ہو چکے ہیں 2 ماہ کی قلیل مدت میں انتخابات کا انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی پوری ٹیم کا کارنامہ قابل ستائیش ہے۔ ایک سوال کے جواب میں طارق سرور نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کے فروغ اور ینگ ٹیلنٹ کی گراس روٹ سطح پرحوصلہ افزائی کیلۓ میں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بھرپور آواز اٹھائی اور آئیندہ بھی جدوجہد کرتا رہوں گا۔
آپ بہاولپور ریجن کے مسلسل تیسری مرتبہ بلا مقابلہ صدر بنے ہیں اس میں کیا راز ہے اور کیا آپ کی اپوزیشن نہیں ہے؟ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسی بات نہیں اپوزیشن بھی ہے ہماری پرفارمنس کو اپوزیشن بھی تسلیم کرتی ہے اور ہم مل جل کر ہی کرکٹ کے کھیل اور ینگ ٹیلنٹ کی پروموشن کیلۓ دن رات کمر بستہ ہیں اسی لۓ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مسلسل تیسری مرتبہ صدر بنا ہوں بلکہ بہاولپور ریجن ک ساتھ جو ڈسٹرکٹس منسلک ہیں ان کی باڈیز بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا ک ابھی ڈومیسٹک کرکٹ کا سٹرکچر بھی سامنے آ جاۓ گا پھر اس حوالے سے ایک لائحہ عمل بھی ہم بنائیں گے خاص طور پر ٹیموں کی سلیکشن کے حوالے سے ایسوسی ایشنز میں چیک اینڈ بیلنس کے نظام کا حامی ہوں۔
طارق سرور نے نوجوان کھلاڑیوں کے نام پیغام دیتے ہوۓ کہا کہ محنت اور مسلسل محنت کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہو گا خوب دل لگا کر اور پوری جان لڑا کر کھیل پر توجہ دیں تا کہ آپ اپنے ٹارگٹس کو حاصل کر سکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں