عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کمی کے ساتھ 1940 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 400 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 97 ہزار 531 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی کیساتھ 2750 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 42.86 روپے کی کمی کے ساتھ 2357.68 روپے ہو گئی ہے۔
Load/Hide Comments