وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کیلئے امیدوار نامزد

ایشیاکپ، ورلڈکپ؛ ہندوستان جانے کا فیصلہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں کیا جائے، ذرائع (فوٹو: ویب)

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی وزیراعظم اور پیٹرن اِن چیف شہباز شریف سے آسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کے سربراہ نے وزیراعظم کو ایشیاءکپ اور ورلڈکپ کی صورتحال سے آگاہ کیا، اس موقع پر شہباز شریف نے نجم سیٹھی پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے ان کو گورننگ بورڈ کیلیے نامزد کیا جبکہ مزید ایک رکن بھی حکومت کی جانب سے نامزد ہوگا جس کیلئے مصطفی رمدے کو مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پی سی بی کے انتخابات کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، نجم سیٹھی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بورڈ نے 2014ء کا آئین مکمل بحال کردیا، 90 فیصد سے زیادہ اضلاع میں پی سی بی ڈسٹرکٹس کا الیکشن مکمل ہوچکا، ایک سالہ کرکٹ کیلنڈر مکمل کرلیا گیا ہے جس کا جلد اعلان ہوگا جبکہ ڈیپارٹنمنٹل کرکٹ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

دوسری جانب بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023ء کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم کے ہندوستان جانے کا فیصلہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں کیا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں