ایم ڈی آئی ایم ایف نے زبانی ’کمٹمنٹ‘ دیدی، اب کوئی رکاوٹ نہیں، وزیراعظم

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ سال کے سیلاب نے بھی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا — فائل فوٹو:

ویب ڈیسک:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کے لیے تمام شرائط کو من و عن تسلیم کرلیا گیا ہے، امید ہے کہ نواں جائزہ اسی ماہ منظور کرلیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ نے ہماری معاشی صورتحال کے حوالے سے ایک بڑی بھرپور پریس کانفرنس کی اور یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ جب ہم نے مملکت کی ذمے داری سنبھالی، سب سے پہلا ہمار امتحان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی تھی جسے گزشتہ حکومت نے سبوتاژ کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے اپنے کیے ہوئے معاہدے کی دھجیاں بکھیر دیں، پھر بڑی مشکل سے ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کیے، گزشتہ سال کے سیلاب نے بھی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں