ریحانہ پروین کو اسلام آباد سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن (ویمن ونگ) کی سیکرٹری مقرر

ریحانہ پروین کا تعلق سندھ کے ضلع سانگھڑ سے ہے اور وہ مختلف کھیلوں کی کھلاڑی بھی رہ چکی ہیں،فوٹو-وٹس ایپ

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے ریحانہ پروین کو اسلام آباد سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن (ویمن ونگ) کی آئندہ دو برس کے لئے جنرل سیکرٹری مقرر کردیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے ایک جاری پریس ریلیز کے مطابق مقبول آرائیں نے امید ظاہر کی ہے کہ ریحانہ پروین کی تقرری سے وفاقی دارالحکومت میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے دن رات کوشش کریں گی جس سے وفاقی دارالحکومت میں کھیلوں کو فروغ حاصلِ ہوگا۔ واضع رہے کہ ریحانہ پروین کا تعلق سندھ کے ضلع سانگھڑ سے ہے اور وہ مختلف کھیلوں کی کھلاڑی بھی رہ چکی ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں