ایشین یوتھ نیٹ بال ، پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی

سئیول : ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ آج بروز منگل کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان اب تک ایونٹ میں تین میچز کھیل چکا ہے ، گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں جاپان کے خلاف 31-52 سکور سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو تھائی لینڈ کے ہاتھوں 34-68 سکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کو تھائی لینڈ کے بعد تیسرے میچ میں ہانگ کانگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ہانگ کانگ نے پاکستان کو 15-78 سکور سے شکست دی۔یاد رہے کہ ایونٹ میں قومی ٹیم اپنا پانچواں میچ 14 جون کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ایونٹ کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل مقابلے 16 جون اور فائنل 17 جون کو کھیلا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں