بابر اعظم کا والدہ کے ساتھ حج ادائیگی کے بعد جذباتی پیغام

بابراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’’ اپنی جنت کے ساتھ خدائے بزرگ و برتر کی بارگاہ میں حاضری۔‘‘فوٹو: ٹوئٹر

مکہ المکرمہ: قومی کرکٹر بابراعظم نے اپنی والدہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

بابراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’’ اپنی جنت کے ساتھ خدائے بزرگ و برتر کی بارگاہ میں حاضری۔‘‘

بابراعظم کی ایک اور تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ مناسک حج کی ادائیکی کے بعد مزدلفہ میں تھکن سے چور ہوکر کھلے آسمان تلے سورہے ہیں۔


یاد رہے کہ اس برس کرکٹ سے وابستہ کئی شخصیات نے حج کی سعادت حاصل کی ہے جس میں قومی کرکٹر محمد رضوان اور فخر زمان بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے سابق کرکٹر انضمام الحق بھی اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج ادا کرنے گئے ہیں، فہیم اشرف اور افتخار احمد نے بھی رواں سال حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں