ورلڈکپ: گرین شرٹس میگا ایونٹ کے لئے فیورٹ ہیں، وسیم اکرم

برصغیر کے گرائونڈز کی کنڈیشنز پاکستان کو سپورٹ کریں گی، سابق کپتان

ورلڈکپ: گرین شرٹس میگا ایونٹ کے لئے فیورٹ ہیں، وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023ء جیتنے کے لئے گرین شرٹس فیورٹ ہیں، اگر تمام کھلاڑی فٹ رہتے ہیں تو پاکستان ٹرافی اپنے نام کرسکتا ہے۔

آئی سی سی کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان کے پاس ایک بہترین ون ڈے سائیڈ موجود ہے، اگر تمام کھلاڑی فٹ رہتے ہیں تو قومی ٹیم کے لیے ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کرنے کا موقع ہوگا کیونکہ میگا ایونٹ برصغیر میں کھیلا جارہا ہے، یہاں کی کنڈیشنز پاکستان کو سپورٹ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کو دنیا کے نمبر ون بیٹر بابراعظم کی خدمات دستیاب ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ٹیم کچھ اچھا کرے گی۔

پاکستان نے 50 اوور کے فارمیٹ میں اب تک 9 میں سے 5 میچ جیتے ہیں تاہم گزشتہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کم رن ریٹ کے باعث ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے سے محروم رہی تھی۔

سابق کپتان نے کہا کہ محمد رضوان، امام الحق اور فخر زمان اہم بلے بازوں میں شامل ہوں گے جبکہ پاکستان کے تیز رفتار گیند باز شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ جلد از جلد قومی ٹیم کے لئے وکٹیں لے کر مخالف ٹیم کو دباؤ میں لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں