وفاقی حکومت کا پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کو پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات بارے متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں-فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے دور میں مبینہ بے ضابطگیوں کے پیش نظر خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل پاکستان کو فوری آڈٹ شروع کروانے کے لیے خط لکھ دیا۔

وفاقی وزارت بین الصوباٸی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کی جانب سے متعلقہ ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وفاقی حکومت نے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل پی ایس ایل 8 کا بھی فوری آڈٹ شروع کرے اور نجم سیٹھی دور میں ہونے والے اخراجات کا مکمل آڈٹ کروایا جائے، آڈیٹر جنرل 22دسمبر 2022ء سے 20جون 2023ء کا بلا تاخیر آڈٹ شروع کرے۔
آڈٹ حکام نجم سیٹھی سمیت عارضی منیجمنٹ کمیٹی کے ارکان کو ملنے والی مراعات کا بھی جاٸزہ لیں گے۔

وفاقی حکومت نے دسمبر 2022ء میں عارضی منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ وفاقی حکومت کو پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات بارے متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں