مریم انصاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش، معین خان دادا اور اعظم خان چچا بن گئے

اداکارہ مریم انصاری اور سابق کرکٹ کپتان معین خان کے بیٹے اویس خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش -فائل فوٹو

کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری اور سابق کرکٹ کپتان معین خان کے بیٹے اویس خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اویس خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی ہے کہ ان کے ہاں ننھی پری نے جنم لیا ہے۔

مریم انصاری کی بیٹی کی پیدائش بروز منگل 4 جولائی 2023ء کو ہوئی جس کا نام عمایا خان رکھا گیا ہے تاہم انہوں نے اب یہ خوشخبری مداحوں کو سُنائی ہے۔

معین خان دادا جبکہ اعظم خان چچا بننے پر بےحد خوش ہیں، اب سے کچھ دن قبل مریم انصاری نے اپنی ساس کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی تھی کہ جلد ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ مریم انصاری پاکستان کے سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ 2021 دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں