حارث رؤف کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

فہیم اشرف اور فخر زمان کی ساتھی کرکٹر کے ولیمے میں شرکت (فوٹو: سوشل میڈیا)
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فاتح ٹیم کے رکن حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب میں مقامی صحافیوں اور رشتہ داروں کے علاوہ کئی سیاسی اور سماجی شخصیات بھی نظر آئیں۔
فاسٹ بولر کی ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے علاوہ مصباح الحق، فخر زمان، فہیم اشرف، سہیل تنویر اور موسیٰ خان کے علاوہ لاہور قلندرز کے سی او او عاطف رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی شریک ہوئے۔
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو حارث رؤف کے ولیمے میں شرکت سے روک دیا تھا۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آج الصبح کراچی سے کولمبو کیلئے روانہ ہونا تھا جبکہ موسم کی خرابی کے باعث کھلاڑیوں کو اسلام آباد جانے سے روکا گیا ہے۔
Alhamdulillah Memorable Day ❤️ Dreams Come True………
I have no Words to describe but it's call is so special for me…. pic.twitter.com/44smHvSXmt— Ahtasham Riaz 🇵🇰 (@AhtashamRiaz_) March 23, 2023
دوسری جانب بیشتر کھلاڑیوں نے کراچی ہی میں جمعہ کی شام شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں شرکت کی تھی۔https://twitter.com/abbasiilaiba/status/1677411281064665092?s=20
Congratulations, @HarisRauf14 and best wishes for a lifetime of love and togetherness!#HarisRauf #harisraufwedding pic.twitter.com/JGEtoeXO5g
— Au Rangzab Younis (@SardarAurangzab) July 8, 2023