سرفراز احمد نے بابر اعظم اور امام الحق پر دلچسپ جملہ کس دیا

’’صحیح وقت پر شادی کر لی ہوتی تو دونوں کے اتنے ہی بچے ہوتے‘‘- فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر

کراچی: ’’صحیح وقت پر شادی کر لی ہوتی تو دونوں کے اتنے اتنے ہی بچے ہوتے‘‘ سرفراز احمد نے بابر اعظم اور امام الحق پر دلچسپ جملہ کس دیا۔

پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہمبنٹوٹا پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی،اس کے ایک منظر میں کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر امام الحق جب بس سے اترے تو دونوں نے ایک ایک بچہ گود میں اٹھا رکھا تھا۔

کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر امام الحق کی گود میں بچہ دیکھ کر سرفراز احمد نے دلچسپ جملہ کہا جس پر موجود کھلاڑیوں نے قہقہہ لگایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں