ورلڈکپ، پاک بھارت میچ سے قبل احمد آباد کا فضائی سفر بھی مہنگا ہوگیا

روایتی حریف ٹیمیں کے ٹاکرے سے پہلے ہوٹلز کی بکنگ آسمان کو چُھو چکی ہے -فوٹو: ٹوئٹر

اسلام آباد:آئی سی سی ورلڈکپ 2023ء میں پاک بھارت میچ سے قبل احمد آباد جانے والے جہازوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے ورلڈکپ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اس سے قبل ہوٹلز کے کرائیوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا تھا لیکن اب ہوائی سفر کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ دارالحکومت نئی دہلی اور ممبئی سے احمد آباد آنے والی فلائٹس کے ٹکٹس کی قیمتیں 15 سے 22 ہزار بھارتی روپے میں بُک ہورہی ہیں،روایتی حریف پاک بھارت میچ سے قبل یہی ٹکٹس 3 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔

قبل ازیں پاک بھارت میچ کے دوران ہوٹلز بکنگ کی معلومات میں بتایا گیا تھا کہ ہوٹلز کے ڈیلکس کمرے کی قیمت 5 ہزار 699 روپے سے بڑھ کر 71 ہزار 999 بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈولڈ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں