ویمنز فٹبال ورلڈ کپ ، سوئٹزرلینڈ نے فلپائن کی ٹیم کوشکست دیدی

ڈونیڈن: (دنیانیوز) ویمنز فٹبال ورلڈ کپ میں سوئٹزرلینڈ نےفلپائن کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈونیڈن میں کھیلے گئے میچ میں سوئٹزرلینڈ کی جانب سے رمونا بچمن اور سیرینا سیورین نے ایک ،ایک گول کیا۔

فلپائن کی ٹیم پہلی بار ورلڈکپ میں شرکت کر رہی ہے جبکہ سوئٹزر لینڈ دوسری مرتبہ فٹبال ورلڈکپ کا حصہ بنی ہے اس سے قبل 2015 میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم میدان میں اتری تھی ۔

قبل ازیں ویمنز فٹبال ورلڈکپ 2023ء کے افتتاحی میچز میں مشترکہ میزبان نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے کامیابی سمیٹی تھی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں