عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

-فوٹو : فائل

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازار میں قیمت بڑھ گئی۔

خبروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر گھٹ کر 1932 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے سے 2 لاکھ 21 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 89 ہزار 901 روپے ہوگئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں