ٹرین حادثہ: فوج اور رینجرز کے دستے پہنچ گئے، امدادی کارروائیاں جاری

پاک فوج کی ایک ٹرین حادثے میں امدادی کارروائی کی ایک تصویر -فوٹو : فائل

نواب شاہ: نواب شاہ میں ہزارہ ایکسپریس کی بوگیاں ریل ٹریک سے اترنے کے حادثے کے بعد فوج اور رینجرز کے دستے جائے حادثہ پہنچ گئے اور فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔
خبروں کے مطابق اس حوالے سے آرمی چیف کی طرف سے امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج اور رینجرز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں جس کے بعد فوج اور رینجرز کے دستے پہنچے۔ مزید دستوں کو حیدرآباد اور سکرنڈ سے طلب کیا گیا۔

اس کے علاوہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو کے لئے روانہ ہوئے تاکہ ریسکیو ہیلی کوپٹرز سے جلد از جلد زخمیوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے۔

اطلاعات کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کے حکام جائے حادثہ پر اشیاء خورد و نوش بھی لے کر پہنچ رہے ہیں۔ پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ آخری زخمی کی ہسپتال منتقلی اور جائے حادثہ پر پھنسے افراد کی بحالی تک جاری رہے گا۔

پاک فوج کے دستوں کی جانب سے نواب شاہ ٹرین حادثے کی جگہ پر تیزی سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں