عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار ،الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی پانچ سال تک الیکشن نہیں لڑسکیں گے،-فوٹو:فائل

چیئرمین پی ٹی آئی کو 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیا گیا، وہ کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے ۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

خبروں کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے اور انہیں این اے 45 کرم کی نشست سے ڈی سیٹ بھی کردیا ہے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیا گیا، وہ کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی پانچ سال تک الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال کی سزا سنائے جانے کے بعد دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار ،الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں