نیشنل بنک اوپن ٹینس،برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے ٹاپ 16 راؤنڈ میں پہنچ گئے
نیشنل بنک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔
مونٹریال : (ویب ڈیسک ) برطانوی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک ایندی مرے نیشنل بنک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔
آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں انگلینڈ کے 36 سالہ ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی میکس پورسل کو 6-7(2-7)، 6-3 اور 5-7سے نہ صرف شکست دی بلکہ پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
ایونٹ کے ٹاپ 16 راؤنڈ میں اینڈی مرے کا مقابلہ طالوی حریف کھلاڑی جینک سنر سے ہوگا۔
اینڈی مرے اس سے قبل 2009ء اور 2010ء میں ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں ۔
Load/Hide Comments