قومی انڈر الیون سکواش کھلاڑی زین بخاری کرنٹ لگنے سے انتقال کرگئے

زین بخاری کے انتقال کی وجہ سے سکواش جشن آزادی لیگ ملتوی کرنے کی ہدایات جاری

لاہور: سکواش انڈر 11 ایج گروپ کے قومی کھلاڑی زین بخاری کرنٹ لگنے سے انتقال کر گئے۔
ترجمان سکواش ایسوسی ایشن نے قومی انڈر 11 ایج گروپ کے کھلاڑی کی اچانک وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ زین بخاری کے انتقال سے بہت افسوس ہوا ہے، پنجاب سکواش ایسوسی ایشن ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

ترجمان کے مطابق کے مطابق بارش کی وجہ سے موٹر میں کرنٹ آ گیا تھا، زین بخاری گھر میں کھیل کود رہے تھے کہ گھر کی موٹر سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے قائم مقام سیکرٹری محمد منصور نے زین بخاری کے انتقال کی وجہ سے سکواش جشن آزادی لیگ ملتوی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، ایج گروپ سکواش لیگ کل سے پنجاب سکواش کمپلیکس میں کھیلی جانی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں