آئی ایل ٹی؛ شاہین کو ’ڈیزرٹ وائپرز‘ نے سائن کرنے کا اشارہ دیدیا

گزشتہ ایڈیشن میں پاکستانی کرکٹرز لیگ میں شرکت سے محروم رہے تھے ،-فوٹو:ویب

بابراعظم، شاہین اور محمد رضوان سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کو 3 سالہ کپتانی کے معاہدے کی پیشکش کی گئی تھی۔
ویب ڈیسک :متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل ٹی) کی معروف فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی دوسرے سیزن کیلئے سائن کرنے کا اشارہ دیدیا۔

ڈیزرٹ وائپرز نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے اشارہ دیا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اگلے سال انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل ٹی) میں انکی فرنچائز سے کھیلتے دیکھائی دیں گے۔

گزشتہ سال افتتاحی ایڈیشن سے قبل بابراعظم، شاہین اور محمد رضوان سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کو 3 سالہ کپتانی کے معاہدے کے ساتھ 900,000 امریکی ڈالر کی پیشکش کی گئی تھی۔


فخر زمان اور محمد حسنین بھی لیگ کی ڈیمانڈ میں تھے تاہم بعد ازاں وکٹ کیپر بلے باز آعظم خان کو وائپرز نے اٹھایا لیکن انہیں این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ آئی ایل ٹی لیگ میں دبئی کیپٹلز، ابوظہبی نائٹ رائیڈرز، ایم آئی ایمریٹس، شارجہ واریرز، گلف جائنٹس اور وائپرز نے کے افتتاحی ایڈیشن میں حصہ لیا تھا جبکہ کولن منرو کی قیادت میں جائنٹس نے فائنل میں وائپرز کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں