جواد احمد نے اپنے گیت ’’دوستی‘‘ کا ری میک جاری کردیا

جواد احمد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گانے میں محبت و اخوت کا درس دیا گیا ہے،-فوٹو : ویڈیو اسکرین شاٹ

جشن آزادی کی خوشیوں کے حوالے سے گانے کی ازسرنو فلم بندی ایک ادنیٰ سی کوشش ہے، گلوکار جواد احمد
کراچی: گلوکار جواد احمد نے اپنے مشہور گیت دوستی کو ری میک کرلیا، اس کی ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ دوبارہ کی گئی ہے۔

گلوکار جواد احمد نے ماضی کے ملی نغمے کو یوم آزادی کی مناسبت سے ری میک کیا ہے، گانے کی ریکارڈنگ بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ، مینار پاکستان سمیت دیگر تاریخی عمارتوں پر کی گئی ہے اور گانے کی آڈیو کو دوبارہ ریکارڈ کروایا گیا ہے۔

گلوکار جواد احمد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گانے میں محبت و اخوت کا درس دیا گیا ہے، جشن آزادی کی خوشیوں کے حوالے سے گانے کی ازسرنو فلم بندی ایک ادنیٰ سی کوشش ہے، 14 یوم آزادی ملی یکجہتی اور تجدید کا دن ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں