شاہین آفریدی کی برق رفتار ڈلیوری نے دنیا کو حیران کردیا

دی ہنڈرڈ ایونٹ کے دوران ہیلمٹ کیم فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل،- فوٹو: ٹویٹر

شاہین ایک انتہائی غیرمعمولی بولر ہیں، اپنے ابتدائی 2 سے 3 اوورز میں کافی مہلک ثابت ہوتے ہیں،نئی گیند کے ساتھ سوئنگ، سیم، پیس اور یارکر کرنے والے بولر بہت ہی کم دیکھے،سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز ن

کراچی: شاہین شاہ آفریدی کی برق رفتار ڈلیوی نے دنیا کو حیران کردیا،’جیسے بجلی کا کوئی کوندا لپکا ہو‘

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنی خوفناک بولنگ کی وجہ سے دنیا بھر کے بیٹرز کیلئے ڈرائونا خواب بنے ہوئے ہیں، حریف بیٹرز کی وکٹیں ہوا میں اڑاتے اور اپنے یارکرز سے ان کا دل دہلاتے ہیں، وہ اپنی صلاحیتوں کو ہر طرح سے بھرپور اظہار کرچکے ہیں، وہ سردست ابتدائی اوورز میں حریف بیٹرز کو ٹھکانے لگانے کی وجہ سے دنیا بھر میں دھاک بٹھاچکے ہیں۔

انگلش ایونٹ دی ہنڈرڈ میں ان کی خطرناک بولنگ کے ایکشن کو ’ ہیلمٹ کیم ‘ سے عکس بند کیا گیا، ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے، ہیلمٹ والے کیمرے سے بنائی گئی ویڈیو میں 23 سالہ پیسر کی شارٹ پچ ڈلیوری کو عکسبند کیا گیا، ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے بجلی کا کوندا لپکا ہو۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے بھی حال ہی میں 23 سالہ شاہین شاہ آفریدی کو غیرمعمولی بولر قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ شاہین ایک انتہائی غیرمعمولی بولر ہیں، اپنے ابتدائی 2 سے 3 اوورز میں کافی مہلک ثابت ہوتے ہیں، میں نے نئی گیند کے ساتھ سوئنگ، سیم، پیس اور یارکر کرنے والے بولر بہت ہی کم دیکھے ہیں۔
https://twitter.com/kingbabararmy/status/1688259525273657344?s=20
شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے دی ہنڈرڈ ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے ہیں، اب وہ افغانستان کے خلاف 3 ون ڈے میچ کی سیریز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے جوکہ سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں